
وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پردیئے گئے پیغام میں مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا آج امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھے گی۔ اقلیتی برادری کومکمل معاشی سیاسی اورمذہبی آزادی حاصل ہے۔اقلیتیں ملکی ترقی کیلئے تمام شعبوں میں کردار ادا کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بابائے قوم کے یوم پیدائش پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات جاری، عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش
یاد رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے ایک مرتبہ پھر عظیم قائد کے اس عزم کی توثیق کی ہے کہ انتہا پسند ہندو مسلم اقلیت کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sXkaD0
0 comments: