
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نواز شریف سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کریں گے اور اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو حکومت کے خلاف مل کر تحریک چلانے کی دعوت دیں گے جب کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی آئندہ دنوں میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YYxOS0
0 comments: