
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈرز مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر جبری قابض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی لیڈر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور دونوں لیڈرز عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔
When ldrs in Israel & India show a moral bankruptcy in their readiness to annex occupied West Bank & IOK in defiance of int law, UNSC resolutions & their own Constitution for votes, don't their ppl feel a sense of outrage & wonder how far they will go simply to win an election?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2019
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر غصے کا اظہار کیوں نہیں کرتے اور وہ اپنے لیڈرز سے کیوں نہیں پوچھتے کہ الیکشن جیتنےکے لیے وہ کس حد تک گر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ بھارت میں 11 اپریل سے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uUWZHm
0 comments: