Friday, October 25, 2019

نواز شریف کو مختلف بیماریوں نے گھیر لیا، نئی بیماری کی تشخیص۔۔۔ 10 رکنی میڈیکل بورڈ کا آج اہم ترین اجلاس

سابق وزیر اعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیرعلاج ہیں، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاﺅ اور انجائنا کی تکلیف کا سامنا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا بلڈپریشر اور شوگر بدستور زیادہ ہے، گزشتہ روز نوازشریف کی ادویات میں ردوبدل کیا گیا۔ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشنزکا ٹریمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، سابق وزیراعظم کے ٹراپ ٹی ٹراپ آئی سمیت ہارٹ انزائم ٹیسٹ کرائے گئے۔

میڈیکل بورڈکا کہناہے کہ نوازشریف کا چار سے پانچ روز کا کورس جاری رکھا جائے گا، 10 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس 11 بجے شروع بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی عمران خان نے تمام اختلافات بھلا دئیے؟ نواز شریف کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کی خرابی پر وزیراعظم عمران خان نے تمام اختلافات بھلا دئیے اور ان کے بہتر علاج معالجے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات کر رکھی ہیں اور اپنے وزراءکو بھی اس معاملے سے متعلق غیر ضروری بیان دینے سے روک دیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BMakVL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times