Friday, October 25, 2019

گلالئی کے والد سائبر کرائم کیس میں گرفتار، دفتر خارجہ سے اہم بیان جاری

گلالئی کے والد سائبر کرائم کیس میں گرفتار
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کیس میں سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد کو پشاور میں حراست میں لیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹ کیا کہ پروفیسر محمد اسماعیل کو پشاور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سائبر کرائم کے ایک کیس میں قانون کے مطابق حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بحیثیت پاکستانی شہری پروفیسر اسماعیل کو اپنے دفاع کیلئے آئین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں۔

اس سے قبل گلالئی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل بھیج دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36495z4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times