Thursday, April 4, 2019

سائنسدانوں نے گانے کے ذریعے مچھروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سائنسدانوں نے گانے کے ذریعے مچھروں کے لیے خطرے کی گنھٹی بجا دی
سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تحقیق کے دوران ایسا خطرناک گانا ڈھونڈ لیا ہے جو مچھروں کو بے بس کردیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے زرد بخار والے مچھر (ایدیس آگپتی) پربرقی موسیقی کے اثرات کا تجربہ کیا ہے۔

یہ مچھر انتہائی خطرناک ہیں جو زیکا وائرس جیسی جان لیوا بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران ان خطرناک مچھروں کو امریکن ڈی جے سکریلیکس کے گانے سنائے اور ان کے مچھروں پر اثرات مرتب کیے۔

ایکٹا ٹروپیکا نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ڈی جے سکریلیکس کے گانے ” سکیری مونسٹر اینڈ نائس سپرائٹس “ نے مادہ مچھروں کو بہت زیادہ متاثر کیا جس کے باعث انہوں نے انسانوں پر بہت کم حملہ کیا۔

سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران یہ بھی پتا چلایا کہ جب ڈی جے سکریلیکس کے گانے سنائے گئے تو مچھروں میں خون چوسنے کی صلاحیت میں کمی ہوئی جبکہ ان میں مباشرت کی خواہش میں بھی کمی آئی۔


خیال رہے کہ امریکن ڈی جے سکریلیکس نے 2010 میں اپنا گانا ’ سکیری مونسٹرز اینڈ نائس سپرٹس  یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا جسے اب تک 30 کروڑ سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔

مچھروں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد دنیا بھر کے صارفین یہ گانا سننے کیلئے یوٹیوب کا رخ کر رہے ہیں۔

یہ گانا ویسے تو 9 سال پرانا ہے لیکن اگر یوٹیوب پر کمنٹس سیکشن کا جائزہ لیں تو پتا چلے گا کہ اس گانے پر زیادہ تر تبصرے گزشتہ تین سے چار روز میں ہی کیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uLB2dB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times