
سوشل میڈیا پر گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہوں کی حقیقت معروف گلوکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خود ہی بیان کردی ہے۔
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی انتقال کرگئے ہیں۔
جب یہ خبر وائرل ہوئی تو گلوکار نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ وہ کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد گھر آچکے ہیں اور روبصحت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیماری کی حالت میں بھی ملتان میں کنسرٹ کیا جبکہ 13 اپریل کو وہ دبئی جارہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YNhKCm
0 comments: