
سپریم کورٹ نے رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیل پر ان چیمبر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ان چیمبر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
اسلام آباد کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ کے رجسڑار نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر
اعتراضات عائد کئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2txq1Ms
0 comments: