Wednesday, March 6, 2019

دنیا کی مہنگی ترین کار مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ بک گئی

دنیا کی مہنگی ترین کار مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ بک گئی
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔ دنیا میں دولت سے کھیلنے والوں کیلئے مہنگی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی۔ جسے کسی دولت مند نے چند لمحوں میں ہی خرید لیا۔

گاڑیاں بنانے والی نامور فرانسیسی کمپنی کی دنیا کی مہنگی ترین کار مارکیٹ میں آ گئی۔ لا وائٹور نوائر نامی کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی۔ گاڑی کی قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔

سولہ سیلنڈر انجن کی حامل دو دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی ایک گھنٹے میں ایک سو اسی میل کی رفتار سے چل سکتی ہے جو ایف سولہ جیٹ کے مقابلے میں کم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TjWzbP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times