
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے پیپلزپارٹی کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو نوازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دے تھی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو آج ہی نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو آج ایک پارٹی رہنما کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ہے اسی لیے وہ کل شام سے لاہور میں موجود ہیں اور لاہور میں موجودگی کے باعث وہ نوازشریف سے آج ہی ملاقات کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل بھی نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TnWyE1
0 comments: