Saturday, March 9, 2019

محمد حفیظ کا فخرِ پاکستان کے لئے تحفہ

پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی اور سابق کپتان محمد حفیظ
پاک فضائیہ کے شیر جوان حسن صدیقی نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تو پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا اور ہر کوئی قوم کے اس سپوت کو سیلوٹ پیش کرنے لگا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی حسن صدیقی کے اس کارنامے پر انتہائی خوش ہیں اور انہیں اپنی شرٹ کا شاندار تحفہ دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے جو انہوں نے چیمپینز ٹرافی 2017ء میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں پہنی تھی اور پھر بھارت کو شکست فاش دی تھی۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں 27 فروری کو پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ خوشی کے ان لمحات کا لطف اٹھانے کیلئے میں انہیں اپنی وہ شرٹ تحفے میں دینا پسند کروں گا جو چیمپینز ٹرافی 2017ء کے فائنل میچ میں پہنی تھی، پاکستان زندہ باد۔۔۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NQO0PS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times