Monday, March 11, 2019

اگر میشا شفیع ملک سے باہر ۔۔۔پھرعورت مارچ میں وہ کون تھیں؟ خبر میں جانیئے

 گلوکارہ میشا شفیع
معروف گلوکار علی ظفر کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے کہا ہے کہ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف کریمنل کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے اپنے خلاف دعوے کے جواب میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔

تفصیلات کے مطابق حسن نیازی اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ اس جرم کی سزا دس سال قید ہے ، علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کیس میں میشا شفیع نے اپنے دفاع میں جو کاغذات جمع کروائے ہیں جو جعلی ہیں ۔

حسن نیاز ی کی جانب سے درخواست کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبا ایک سال ہو گیا ہے اور دوسری پارٹی کی جانب سے مسلسل تاخیر حربے اپنا کر عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے ،اور آج بھی سماعت کے دوران ایسا ہی ہوا ، حیران کن طور پر آج عدالت میں استدعا کی گئی کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ” عورت مارچ “ میں شریک ہیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXGKTo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times