Monday, March 11, 2019

پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز کی پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کو شکست کے صورت میں زیادہ نقصان نہیں ہوگا، تاہم دونوں اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی خواہش مند ہیں۔

یہاں کراچی کنگز کے پاس دوسرے نمبر پر پہنچنے کا ایک موقع ضرور ہے، جہاں وہ پشاور زلمی کو بھاری مارجن سے شکست دے کر دوسرے نمبر پر پہنچ سکتی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس اور خراب رن اوسط کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tu3Tlf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times