
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کے تناظر میں ثالثی کی کوششوں کے لئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا آج (ہفتہ) پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے واپسی کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خواہش پر آج (ہفتہ) بھارت اور پھر پاکستان آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے لئے ایک خصوصی نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ملکوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کو بھی ثالثی کیلئے پاکستان اور خطے کے دورے کی دعوت دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T7wLjf
0 comments: