
خيرپورميں اے سيکشن تھانے کی حدود پھاٹ گوٹھ ميں گھرکی ديوار اور چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
خیرپور میں گھرکی دیواراورچھت کاحصہ گرنے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا۔ واقعہ میں 2بچےجاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ اےسیکشن تھانےکی حدودپھاٹ گوٹھ میں پیش آیا۔
زخميوں کو تشويشناک حالت ميں سول اسپتال منتقل کردياگيا۔پولیس کے مطابق حادثےمیں12سالہ کائنات اورشاہد حسین جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں 30 سالہ دلشاد خاتون،4 سالہ فراز،2 سالہ عریشہ اور 8 مہینے کی فرحانہ زخمی ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Am07BP
0 comments: