
پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے کوارڈینٹر کامران احمد آفریدی نے کہا کہ پولیو وائرس کو روکنے کیلئے کام جاری ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر ہونے کی وجہ سے پشاور اور خیبر کو تین زون میں رکھا گیا ہے۔ 25مارچ سے طورخم بارڈر پر ویکسین سینٹر کام شروع کر لے گا۔ افغانستان آنے اور جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی پولیو کمپین میں ایک سال کے دوران مختلف سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہے پولیو کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں چیلنج کا شکار ہے۔ پولیو سے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کا شاہین مسلم ٹاون پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ ہے جہاں پر پولیو ٹیمیں کام کر رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y8v1oT
0 comments: