
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 'بیت ایل' چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں سترہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے البیرہ شہر کے داخلی راستے پر گولیاں ماریں۔
ادھر تحریک فتح کے سیکرٹری برائے القدس شادی المطور نے بتایا کہ شہید فلسطینی لڑکے کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے جس کی شناخت قاسم محمد علی العباسی کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SYKWm6
0 comments: