Tuesday, March 19, 2019

عائشہ گلالئی کی شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

عائشہ گلالئی کی شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی (گ) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے وزیرریلوے شیخ رشید کے وڈیو بیان پر ان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے، اپنے بیان میں کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کے ویڈیو بیان نے امن عامہ میں خلل ڈالا ہے۔

درخواست گزارکے مطابق شیخ رشید کے ویڈیو پیغام سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے، ایسا بیان دے کربطورممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیراپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جس پرانہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے۔

عائشہ گلالئی نے درخواست دائرکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ہندووٴں کے بارے متعصبانہ بیان دیا، ہمارا مسئلہ نریندر مودی کے ساتھ ہے، ہندووٴں کے ساتھ نہیں، شیخ رشید نے نریندر مودی کی طرح عوام کو اشتعال دلایا، شیخ رشید کو گلی محلوں کی باتیں تو آتی ہیں لیکن کام کی بات نہیں آتی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے حکمران باہر کی دنیا سے ہی کچھ سیکھ لیں، الیکشن کمیشن سے شیخ رشید کی 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی استدعا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TV9nVL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times