Tuesday, February 19, 2019

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دن ایک بجے پلوامہ واقعے پر پالیسی بیان دیں گے، وزیراعظم کا ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے اور پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان پر بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے۔

مزید پڑھئے: قابض بھارتی فورسز کا کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے جب کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یا درہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 44 اہلکاروں کے مارے جانے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا تھا اور بھارت کی جانب سے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر حملے کا الزام لگایا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2In4KiO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times