Sunday, December 15, 2019

سانحہ اے پی ایس پہ وزیراعظم کا پیغام، عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہداء اور ان کے ورثا کیلئے دعاگو ہیں اور عہد کرتے ہیں عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

سانحہ اے پی ایس پشاور پردیئے گئے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا معصوموں کے خون نے قوم کو دہشت گردوں کیخلاف متحد کردیا۔ معصوم جانوں کی قربانی نے تشدد اور نفرت کیخلاف قوم کومتحدکیا۔ آج کے دن اپنے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا آج عہد کرتے ہیں عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

مزیڑھیں: 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا درد ناک دن، سانحہ اے پی ایس کو 5 سال بیت گئے۔۔۔ زخم آج بھی تازہ

آج کے دن ملک کی تاریخ میں المناک سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پیش آیا۔ اس حملے میں پانچ سال پہلے آج ہی کے دن پشاور میں اے پی ایس کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا تھا۔

سنگدل دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 132معصوم طلبا اور 16ٹیچرز کو بے رحمی سے شہید کردیا تھا جبکہ درجنوں کی تعداد میں طلبا زخمی بھی ہوئے۔ آج پوری قوم ان معصوم پھولوں کی شہادتوں کی یاد منارہی ہے جنہوں نے اپنی معصوم جانوں کی قربانی دیکر پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کردیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35oPqsN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times