Sunday, December 15, 2019

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع
ملک بھر میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بالترتیب سڑسٹھ لاکھ اور پچیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

پنجاب میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ نوے لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ سندھ میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ تیرہ لاکھ بجوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بالترتیب سڑسٹھ لاکھ اور پچیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

ادھر صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ پینسٹھ ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ اور یونین کونسل کے عوامی نمائندے بھی مہم میں شرکت کرینگے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35q30fF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times