Sunday, December 15, 2019

آرمی چیف کا اے پی ایس کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش

آرمی چیف کا اے پی ایس کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، پاکستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار نے اے پی ایس کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں طویل سفرطےکیا ہے، ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے،ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہم متحد ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں سانحہ اے پی ایس کے بعد فوجی عدالتیں قائم کی گئیں جن کے ذریعے سانحے میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی،فوجی عدالتیں سانحہ اے پی ایس کے بعد قائم کی گئی تھی،دہشتگردوں میں مجیب الرحمن نجیب اللہ،سبیل عرف یحییٰ، حضرت علی، اور مولوی عبداالسلام جبکہ ایک سہولت کار تاج محمدشامل ہے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36FnBwO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times