Wednesday, February 6, 2019

وزیراعظم عمران کا بلدیاتی نظام مضبوط بنانے پر زور

وزیراعظم عمران کا بلدیاتی نظام مضبوط بنانے پر زور
وزیراعظم عمران خان نے تمام علاقوں میں مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے صوبوں میں بلدیاتی نظام مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وہ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہو ں نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ پر عملدرآمد پر بھی زور دیا تاکہ پسماندہ علاقوں کو وافر وسائل فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے مواقع بروئے کارلانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے گزشتہ تین سال کے دوران خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SaaG2W

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times