
سچ نیوز کے مطابق معمولی سی بات پر کامونکی میں سفاک شوہر نے بیوی کو ڈنڈے برسا کر لہولہان کردیا۔
معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کی ایک اور مثال سامنے آگئی، معمولی خواہش کی عدم تکمیل،حکم عدولی شمار کیا گیا۔
بیوی کو غلام اور نوکر سمجھنے والے شوہر نے سفاکیت کی حد کردی، صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک اور بیوی شوہر کے غصے کا نشانہ بن گئی۔
تھانہ سٹی کے علاقے میں رہائشی پذیر اشرف نامی شخص گرم دودھ نہ ملنے پر آپے سے باہر ہوگیا،سفاک شوہر نے معمولی خواہش پوری نہ ہونے پر بیوی پر ڈنڈوں کی بارش کردی۔
خاتون کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32rbt1v
0 comments: