Friday, February 22, 2019

اداکارہ ماہرہ اور میرا ایک دوسرے کی دیوانی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ میرا
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ میرا نے ماضی کی تمام تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ہے۔

ویسے تو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کو ہمیشہ ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا گیا ہے، تاہم اب بدلتے وقت کے ساتھ یہ اداکارائیں بھی ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو پروموٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ میرا ہدایت کار عاصم رضا کی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ایک گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی، جس کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ ماہرہ خان نے میرا کی پرفارمنس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے پر ہٹ لو کے ایک گانے کا پریویو دیکھا، جس میں سب ہی کمال پرفارم کررہے ہیں۔


تاہم ماہرہ کے مطابق اگر کسی نے ساری توجہ اپنی جانب کرلی تو وہ میرا تھیں جو ہر فریم میں سب سے دلکش نظر آئیں۔

جس کے بعد اداکارہ میرا نے بھی فوری ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔

اس میں میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس تعریف کے لیے ماہرہ کی شکرگزار ہیں، جبکہ انہوں نے ماہرہ خان کو بھی ان کے کام پر سراہا۔

یاد رہے کہ چند سال قبل میرا نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ماہرہ کو اداکاری کرنا نہیں آتی، اس لیے لوگ انہیں دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

اس کے بعد بھی میرا کئی بیانات میں ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتی رہیں، جبکہ انہوں نے ماہرہ کے بولی وڈ میں کام کرنے پر بھی تنقید کی تھی، جبکہ یہ بھی کہا تھا کہ سب ان کی نقل کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EpotKw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times