Sunday, July 12, 2020

ایسا کیا سانحہ پیش آیا کہ معروف کرکٹر ٹیکسی چلانے پر مجبورہو گئے، نئی خبرسامنے آگئی

پی سی بی لیول 2 کوچ عمران خٹک
لیول 2 کرکٹ کے کوچ عمران خٹک زندگی کا پہیہ چلانے کے لیے ٹیکسی چلانے لگے ۔

پی سی بی لیول 2 کوچ عمران خٹک ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا کورونا نے روزگار چھین لیا ہے، وہ لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے ۔

عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی۔

‏انہوں نے بتایا کہ کرکٹر وہاب ریاض، سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کرکٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کرچکا ہوں ۔

عمران خٹک نے بتایا کہ زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔

کوچ عمران خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38POWyI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times