Monday, February 4, 2019

شیخ رشید کا نواز شریف کو پتھری نکلوانے کے لیے لال حویلی میں دم کرانے کا مشورہ

وزیر ریلوے شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نےنواز شریف کو پتھری نکلوانے کے لیے لندن جانے کی بجائے لال حویلی میں دم کرانے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پتھری کا علاج کہاں شیخ رشید نے بتا دیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔

زیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال گئے اس موقع پر نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پتھری کا دم کرا لیں۔

بلاول بھٹو کی تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بولے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھو کو مشورہ دیا تھا کہ بہتری اسی میں ہے کہ معافی مانگ لیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GrjDOa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times