
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا اگر حج کی سبسڈی نہیں دے پارہے اور گیس مہنگی کرنا پڑی تواس کی وجہ یہ جونکیں جودس سال تک خون چوستی رہی، اس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے ، جب تک ان جونکوں کوہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دونہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا۔
اگر آپ حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہے، گیس مہنگی کرنی پڑ رہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں، جس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے
— Fawad Chaudhry (@FawadPTIUpdates) February 4, 2019
جب تک ان جونکوں کو ہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو گا@fawadchaudhry pic.twitter.com/DeGtveDgxS
گذشتہ روز حج اخراجات میں اضافے پر مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر فوادچوہدری نے جوابی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہوئی حج کیلئےآپ کا جذبہ دیکھ کر، وہ لوگ بھی حج سبسڈی پردکھی ہیں جن کو محلے کی مسجد کا محل وقوع نہیں پتا، آپ کی اطلاع کیلئے سعودی حکومت نے حج ٹیکسز اور اخراجات میں اضافہ کیا، ٹیکسز کی وجہ سےحج اخراجات میں ناگزیراضافہ ہوا۔
خیال رہے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t8rW9L
0 comments: