Tuesday, May 10, 2022

افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں: عشرت العباد

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا صدر عارف علوی کو فون
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر مملکت عارف علوی سے فون پر رابطہ کیا۔

سابق گورنر سندھ نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

عشرت العباد نے کہا کہ صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا کرنے کی تجویز دی ہے۔

صدر پاکستان نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں، صدرپاکستان نےایک نکاتی ایجنڈے پرکل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/QrfqgIY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times