Thursday, February 7, 2019

کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ 2019 کے لاہور میں میچز کے حوالے سے اجلاس

ٹیموں کی رہائش اور قذافی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم ہوں گے
کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ 2019 کے لاہور میں میچز کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی رہائش اور قذافی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم ہوں گے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے علاوہ مزید اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی کنٹرول سنٹر قذافی سٹیڈیم کے قریب قائم کیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی، جام شیریں پارک اور برکت مارکیٹ میں پارکنگ قائم ہو گی۔

پارکنگ ایریاز سے سٹیڈیم تک شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے پانچ بڑے ہسپتال ہائی الرٹ پر رہیں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ 2019 کے لاہور میں میچز کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، ڈی سی لاہور صالحہ سعید، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد سمیت ریسکیو، پی ایچ اے، پروٹوکول، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، سوئی گیس، واپڈا، محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو و ایمرجنسی اور سوک انتظامات کے لیے دو کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ ان کمیٹیوں کے کنوینیئر جبکہ میئر لاہور (ر) مبشر جاوید کو کنوینیئر ہوں گے۔

9 ، 10اور12 مارچ کو پی ایس ایل 2019 کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UFVac2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times