Friday, September 27, 2019

ریحام خان ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی، تفصیلات اس خبر میں

ریحام خان ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی
عمران خان نے دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر سے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرنے والا نیب کیا کبھی سلیکٹڈ سے بھی پوچھے گا کہ ڈیڑھ لاکھ ٹیکس دے کر وہ…

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ریحام خان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان بہت سادہ ہیں، بہت ایماندار ہیں اور بہت صاف شفاف ہیں۔

میں نے بہت سے ایسے آرٹیکلز پڑھے ہیں جہاں عمران خان کے ارد گرد لوگوں پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں، ان کے ارد گرد موجود لوگ کرپٹ ہیں۔

لیکن یہ سب حقیقت نہیں ہے۔ کیونکہ کوئی انسان اتنا بھی سادہ نہیں ہوتا کہ اُس کو یہ تک معلوم نہ ہو کہ اُس کی ناک کی نیچے کیا ہو رہا ہے۔ اگر اُس کی ناک کی نیچھے یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود بھی اس میں ملوث ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کو سوچے سمجھے بغیر وزیراعظم بنایا گیا ہے کیونکہ جن لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہے وہ انہی لوگوں کی ملک میں بھی اور ملک سے باہر بھی بے عزتی کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ حیران کُن بات یہ ہے کہ ابھی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر کا لوگ انتظار کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وزیراعظم جسے ملٹری نے سیلیکٹ کیا، جسے طالبان خان کا لقب دیا گیا، جو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر طالبان کے سیاسی کردار پر بات کرتے ہیں۔
انہوں نے امریکہ جا کر ، جہاں کشمیر کا مدعا اپنے سامنے رکھنا تھا ، جہاں دنیا کو یہ بتانا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور کشمیری مظلوم ہیں، وہاں ایک سال میں کچھ نہیں کیا۔بلکہ امریکہ جا کر یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم نے تو القاعدہ بنایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nL1kwl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times