
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ” وزیر اعظم عمران خان نے کتنی خوبصورتی کے ساتھ اسلام کی خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جن پر ہمارے نبیﷺ نے نہ صرف خود زندگی گزاری بلکہ عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا، انسانیت ہر چیز سے اوپر ہے، یہ اقوام متحدہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،’اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہ کرے‘(صحیح بخاری و مسلم )“۔
What a beautiful portrayal of Islam by @ImranKhanPTI on the virtues our Prophet (SAW) lived by & demonstrated; humanity above everything. This should be a wake up call to the @UN. ‘Allah will not be merciful to those who are not merciful to mankind’ (Sahih Muslim 2319) pic.twitter.com/XNPjr7WVcC
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 25, 2019
واضح رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے فائرنگ کے حملے کو وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا نتیجہ قرار دیا تھا جس میں 9 پاکستانیوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد اور اسلام کے نام پر دیگر حملوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں انتہاپسندی بڑھتی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا، دہشت گردی نے مسلم ممالک کو بہت متاثر کیا۔ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمےکے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n84olM
0 comments: