
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ (ن) لیگ کو مواصلات، اطلاعات اور ریلوے کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ سائنس و ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار کی سربراہی بھی (ن) لیگ کو ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیم وتربیت، ٹریڈ کامرس اینڈ ٹیکسٹال کی سربراہی بھی (ن) لیگ کے حصے میں آئے گی۔ جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، کشمیر اور جی بی کمیٹیوں کی سربراہی بھی (ن) لیگ کو ملے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین شپ کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اپوزیشن لیڈر پر چھوڑ دیا گیا۔ اپوزیشن کو 18 اور حکومت کو 20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں قائمہ کمیٹیوں کے سربراہی طے کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 6 اور ایم ایم اے کو 2، جبکہ اے این پی کو ایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پیر کو قائمہ کمیٹیوں کا نوٹفیکشن جاری کریں گے۔ اپوزیشن نے بھی پیر کو تمام تفصیلات اسپیکر آفس میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G0EyaE
0 comments: