
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کے معاملے پر لائرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے، عمران خان نے عوام کو ٹیکس نہ دینے اور بیرون ملک سے رقوم نہ بھیجنے پر اکسایا۔
دائر درخواست میں کہا گیا عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو عہدے کے لیے نااہل قرار دے، اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے عدالت کیس کی جلد سماعت کرے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی اور وارننگ دی کہ آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ بھی کریں گے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، انہوں نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔
قومی اسمبلی سے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست 2018 کو عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا تھا۔
بطور منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ سب سے پہلے احتساب ہوگا، قوم کا مستقبل برباد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، اپنے پیروں پر یہاں پہنچا ہوں۔
کرکٹ کی 250 سالہ تاریخ کا واحد کپتان ہوں جو نیوٹرل امپائر لایا۔
واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FOsPgl
0 comments: