درحقیقت چاولوں کے اس بظاہر بیکار پانی سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا، مگر لوگ اسے پھینک دیتے ہیں۔ ویسے یہ پانی پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مگر جاپان میں اسے بالوں کی تیز ترین نشوونما کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بس آپ کو اپنے بال اس پانی سے دھونا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہت تیز کردیتا ہے جس سے گنج پن اور بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
جاپانی خواتین صدیوں سے اس پانی کا استعمال کررہی ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما تیز، بالوں کے سروں کو مضبوط جبکہ کھوپڑی کی صحت بہتر کرتا ہے۔ اور ہاں اس سے بال گھنے ہونے کے ساتھ جگمگانے بھی لگتے ہیں۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی اضافہ خرچہ بھی نہیں بس درست طریقہ جاننا ضروری ہے۔
بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد چاول کے پانی سے سر پر مالش کریں اور جب بال مکمل طور پر بھیگ جائیں تو5 سے 10 منٹ انتظار کرنے کے بعد دھولیں۔ یہ ٹوٹکا بالوں کی تیز ترین نشوونما فوری طور پر شروع کردیتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RpEFyz
0 comments: