Sunday, November 3, 2019

پی ٹی آئی رہنما نے بلاول ہاؤس سے متعلق ایسا انکشاف کردیا کہ ہر طرف بےچینی پھیل گئی۔۔۔ خبر نے ہوش اُڑا دیئے

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمہ داری ہے، زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کرپشن بند کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں 12سال میں کرپشن مراد علی شاہ کی ذمے داری ہے۔ زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ کرپشن بند کرنے کو تیار نہیں ہیں، مرادعلی شاہ خود کو شفاف پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نمازجنازہ کے لیے عمرکوٹ گیا، پتہ چلا تیمور تالپور بڑا مافیا ہے، پولیس نے پتھر مارے اور گاڑی روکنے کی کوشش کی، میری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، ایک گاڑی روک کر ہمارے لوگوں پر تشدد کیا اور گاڑی تباہ کردی، ایس ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ منشیات فروش ہے، پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے جعلی ویڈیو چلائیں، لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان تحریک انصاف اب ان چوروں کے خلاف کھڑی ہوگی اور مرادعلی شاہ نے حملہ کرایا، بلاول کو پتہ نہ ہو لیکن بلاول ہاؤس کو پتہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JIed2s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times