
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم کی گرفتاری کے بیان پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما بابراعوان نے ملاقات کی ،تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف کل عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا کہ آزادی مارچ کے منتظمین نے ملکی ادارے پر الزامات لگائے،ایسے بیانات دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم حالات بگاڑنا نہیں چاہتے لیکن دو روز بعد حکومت کے خلاف سخت فیصلے کریں گے،ہماری خواتین گھروں میں بیٹھ کر جلسے میں شریک، کامیابی کے لیے روزے رکھ رہی ہیں، دعائیں اور اللہ کے سامنے گڑگڑا رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/326Ww2F
0 comments: