
بحرینی انقلابیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کے روز بھی احتجاج کرنے پر بحرینی شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ کئی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے المعاییر علاقے پر حملہ کیا اور لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کئی شہریوں کو اغوا بھی کر لیا گیا۔
بدھ کے روز بھی بحرینی شہریوں نے حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے المعاییر کے اسکوائر پر اجتماع کیا جہاں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکار حکومت مخالف مظاہروں میں عوام کی شرکت روکنے کے لئے بحرینی شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S37rqd
0 comments: