Thursday, December 13, 2018

حکومت اور اپوزیشن کا شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیرمین بنانے پر اتفاق

حکومت اور اپوزیشن کا شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیرمین بنانے پر اتفاق
حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں حکومت کے وفد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں قائمہ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی (ن) لیگ کے دور حکومت کے دوران آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QO2vrH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times