Tuesday, December 11, 2018

پاکستانی فلمسازوں کو بھارت کی نقل نہیں کرنی چاہیے

پاکستانی فلمسازوں کو بھارت کی نقل نہیں کرنی چاہیے
امریکی نژاد پاکستانی فلم ڈائریکٹرحسن زی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمسازوں کو بھارت کی نقل نہیں کرنی چاہیے بلکہ اسکے بجائے وہ اگر ایرانی اور اطالوی طرز پر اپنی الگ شناخت بنائیں تو یہ ان کے اور پاکستانی انڈسٹری کیلئے بہتر ہو گا۔

اچھوتے موضوعات پر مبنی چھوٹے بجٹ کی فلمیں بھی اچھا بزنس کر سکتی ہیں۔


ان خیالات کا اظہار فلم ڈائریکٹر حسن زی نے کراچی میں ہونیوالے ایک سیمینار میں سکائپ کے ذریعے کیا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں ان کاکہنا تھا وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کیا جائے اور جو نوجوان فلمیں بنا رہے ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔

فلم میکنگ کے حوالے سے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے پراجیکٹس کیلئے اچھوتے موضوعات کا انتخاب کریں و اضح رہے ڈاکٹر حسن زی کی پاکستان میں بنائی گئی فلم گڈ مارننگ پاکستان اس وقت سان فرانسسکو کے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ فلم میں نغمہ بیگم، علی رضا، سعید پروانہ، شبیر مرزا، غیاث مستانہ، رضوانہ خان، شوکت علی، اعجاز حسین اور عاصم مغل شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C3Xenu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times