Wednesday, March 25, 2020

سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبروں سے متعلق حکمران جماعت کا واضح موقف آگیا، اہم تفصیلات آگئیں

سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے
وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فی الحال حج2020 نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائےگی، مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں، جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں، ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا، سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ ان دنوں کوروناوائرس کے پیش نظر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ رواں سال حج نہیں ہوگا۔ البتہ اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئی ہے اور اسے محض افواہ تصور کیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dstl0S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times