Wednesday, March 25, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بینک صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بینک صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں
کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال کے باوجود اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نجی بینکوں نے اپنی تمام برانچیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے صارفین اور بینک عملے کے دوران کم سے کم رابطے کے حوالے سے درج ذیل احتیاطی تدابیر تجویز کی ہیں۔

صارفین بینک برانچ سے کم سے کم رابطہ کریں اور اپنی بینکنگ ضروریات کیلئے متبادل ڈیلوری ذرائع(ADCs) مثلاََ اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ استعمال کریں کیوںکہ بینک کے ذرائع لین دین سے کرنسی نوٹ وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

بینک میں عملے سے رابطے کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

صارفین بینک سہولیات اور اے ٹی ایم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائزر استعمال کریں۔

اگر آپ میں بخار یا کھانسی کی علامات ہیں تو برائے مہربانی بینک برانچ جانے سے گریز کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UeGGSW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times