Wednesday, March 25, 2020

پاکستانیوں بالکل نہیں گھبرانا اب چین سے آگئی بڑی امداد، خوف کے ماحول میں سُکھ کا سانس

 این 95 سرجیکل ماسک
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ چین سے پاکستان روانہ کر دی گئی۔

چینی سفارتخانے کے مطابق چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ چین سے روانہ کیے گئے ماسک علی بابا فاوَنڈیشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی۔

چین دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں سے یہ مہلک وبا شروع ہوئی اور چین کا علاقہ ووہان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم اب چین نے اس وبائی مرض پر قابو پالیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ بڑی حد تک رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں اٹھارہ ہزار سے زائد اموات، لاکھوں افراد متاثر

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افرادجانبحق اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JhwPW4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times