Tuesday, December 11, 2018

اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
امریکی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘‘ رواں ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق والٹ ڈزنی کی اینی کامیڈی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘‘ نے نارتھ امریکی باکس آفس پرریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر16.4 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر کے دیگر فلموں کو مات دے دی ہے

جبکہ معمولی فرق کے ساتھ اینیمیٹڈ فلم ’’دا گرنچ‘‘ دوسرے نمبر پر ہے جس نے 15.2 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔

اس کے ساتھ راکی سیریز کی باکسنگ ڈرامہ فلم ’’کریڈ ٹو‘‘ بدستور تیسرے نمبر پراور فلم ’’ فنٹاسٹک بیسٹس: دا کرائمز آف گرنڈل والڈ‘‘چوتھے نمبر پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pvwos7

0 comments:

Popular Posts Khyber Times