Friday, December 7, 2018

مسافر ٹرینوں کے اوقات میں نوے فیصد تک باقاعدگی اور بہتری آ چکی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیس مسافر ٹرینوں کے اوقات میں نوے فیصد تک باقاعدگی اور بہتری آ چکی ہے۔

اسلام آباد میں ریلوے سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کے اوقات کار میں باقاعدگی کے نتیجے میں اب مسافر ریلوے میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد اسد علی جونیجو کی سربراہی میں ہوا جس میں اراکین سینیٹ کلثوم پروین، خانزادہ خان، گیان چند، مرزا محمد آفریدی، بریگیڈیئر ریٹائرڈ John Kenneth ولیمز، قرة العین مری اور ریلوے کی وزارت کے اعلٰٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ سال کے تین ماہ کے مقابلے میں رواں سال کے دوران دو ارب روپے زائد آمدن ہوئی ہے۔

اسد علی جونیجو نے ریلوے کے حکام کو ہدایت کی کہ مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے اوقات کا ر میں باقاعدگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RBjt9T

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times