Monday, July 1, 2019

پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک، شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت شروع

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور رہنما مسلم لیگ نواز رانا ثنااللہ
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رانا ثنااللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف پارٹی کےسیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے،اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ کے خلاف بغاوت ہے،یہ ارکان موروثی غلامی کے لیے تیار نہیں۔ 

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، جمہوریت کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J02X1l

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times