
بھارت کے شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
آج کھیلے جانے والے فائنل ٹاکرے میں اگر ہالینڈ نے کامیابی حاصل کی تو وہ چار مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا پاکستان کا ریکارڈ برابر کرے گا، اگر ٹائٹل بیلجیئم کے نام رہا تو وہ پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجائے گا۔
بیلجیئم کی ٹیم نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 0-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 3-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی آج ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CgyFEc
0 comments: