
کورنگی مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کی فائر نگ سے کے ڈی اے کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاﺅن میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران مظاہرین نے کے ڈی اے کے عملے پر پتھراﺅ اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر عملے کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہنگامہ آرائی کے باعث کے ڈی اے کو آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔کے ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن کے دورا ن شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر پولیس کو موقع طلب کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QmpSZf
0 comments: