Tuesday, November 27, 2018

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ روسی حسینہ سے شادی کرلی

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ روسی حسینہ سے شادی کرلی
ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق مس ماسکو سے روس میں شادی کرلی ہے۔

25 سالہ اوکسانا ووئی ووڈینا کی شاہ محمد پنجم سے شادی ماسکو میں ہوئی اور اس سے قبل وہ اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ اب ملک کے بادشاہ سے شادی کرنے کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز بھی مل گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی۔

ماسکو کے ایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا اور شراب کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔

کوالالمپور کے ایک اخبار کے مطابق سابق مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹر پر جاری کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FKIgqG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times