
ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی اس دفاعی نمائش کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور تجربہ کار فوج ہے اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور ہمیں اپنی پاک فوج کے شہدا پر فخر ہے۔
قبل ازیں ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں میزبان پاکستان سمیت چین، روس، امریکا، فرانس، جرمنی، ترکی، جنوبی کوریا اور مختلف ممالک کے 262 اعلیٰ سطح وفد شرکت کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ نمائش میں ان ممالک کے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں،جہاں وہ اپنے دفاعی سامان کی نمائش کریں گے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DYOjWH
0 comments: